ابنا: وزارت خارجہ کے مطابق محمد جواد ظریف نے لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور سے ٹیلیفون پر گفتگو میں حالیہ دنوں میں لبنان میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی اور دشمنوں کی تفرقہ انگيزسازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے پر زوردیا۔ انہوں نےلبنان کی ملت و حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی طرف سے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور اسلامی ملکوں میں انتھا پسندی کا مقابلہ کرنے کےلئے دونوں ملکوں کے تعاون پرزور دیا۔ واضح رہے لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں جمعے کے دن ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں چالیس افراد جاں بحق اور پانچ سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
.......
/169